سوات(سوات نیوز)ضلع سوات میں گزشتہ چالیس روز سے پبلک ٹرانسپورٹ بند ہونے کیوجہ سے بس سٹینڈ میں کام کرنے والے افراد رونے لگیں ہیں، سوات نیوز کیساتھ خصوصی پروگرام کرتے ہوئے جنرل بس سٹینڈ کے ڈرائیورز اورکنڈیکٹرز نے کہا کہ چالیس روز سے ٹرانسپورٹ اڈا بند ہے ، ہمارے گھروں میں فاقے ہیں کوئی ہمیں قرض پر بھی اشیائ خوردونوش نہیں دے رہے ہیں
کنڈیکٹروں نے روتے ہوئے حکومت کو بددعائیں دیتے ہوئے کہا کہ عید ارہی ہے گھر میں چھوٹے بچے عید کیلئے کپڑے مانگ رہے ہیں جبکہ ہمارے ساتھ رزق کیلئے پیسے نہیں ہے۔
انہوں نے کہا کہ اگر سبزی منڈی ، بازار کھلیں تو پبلک ٹرانسپورٹ کیوں بند ہیں، انہوں نے کہا کہ حکومت ہمیں احتجاج پر مجبور کررہی ہے۔
931 total views, no views today
Comments



