سوات(سوات نیوز)پشاور ہائی کورٹ کے مینگورہ بینچ کے ملازمین بھی کورونا وائرس کے شکار ہوگئے ، محکمہ صحت سوات کے رپورٹ کے مطابق پشاور ہائی کورٹ مینگورہ بینج کے 8 ملازمین میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔

محکمہ صحت کے مطابق کورونا وائرس کے شکار افرادکا تعلق تحصیل کبل اور بابوزئی سے ہے، محکمہ صحت کے مطابق کورونا وائرس کے تصدیق شدہ مریضوں کو قورنٹائن کردیا گیا ہے اور ان کے اہلخانہ اور دیگر قریبی لوگوں کے ٹیسٹ لئے گئے ہیں ۔