سوات(سوات نیوز)حکومت کی جانب سے جاری کردہ ایس او پی پر عمل درآمد کرنا ہم سب کا فرض ہے تاکہ موزی وباء کورونا کی پھیلاؤ کو رکا جا سکیں بازاروں کو مقررہ وقت سے پہلے نہیں کھلے جائے گا اور نہ ہی ٹائم ختم ہونے کے بعد دکان کو کھولنے کی اجازت ہو گی ہمارے نظر میں تمام شہری برابر ہے، انصاف کی دامن پکڑتے ہوئے اگے کا لائحہ عمل طے کیا جائے گا ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ملک اعجاز کا اپنے دفتر میں علاقہ بیلے بابا اور گر ونواح کے تاجر برادری کے وفد سے میٹنگ میں خطاب بازار بیلے بابا کی تاجر برادری نے پولیس پر مکمل اعتماد کا اظہار کیا لیکن کہا کہ ہم شریف شہری ہے ہمارے دکانداران کیساتھ انتظامیہ کے آفیسر کی رویہ ٹھیک نہیں کیونکہ پشتو ن معاشرہ میں گالی گلوچ کبھی بھی برداشت نہیں کی جاتی جس پر ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ملک اعجاز نے کہا کہ ہمارا اور اپ لوگوں کا مقصد ایک ہونا چایئے غلط کام نہ خود کرتاہوں اور نہ ہی اپنے ماتحتوں اور دیگر کو سپورٹ کروں گا اورانشاء اللہ شانگلہ پولیس بھی غلط بندے کو کبھی بھی سپورٹ نہیں کریں گے لیکن قانون کی عملداری ہم سب پر فرض ہے,قانون سب کے لئے برابر ہے جب تک پولیس جرائم پیشہ عناصر کے خلاف ہاتھ نہ ڈالیں جائے تو علاقے میں ایک عزت دار کی عزت بھی محفوظ نہیں رہے گی اس لئے شانگلہ پولیس عوام کی خدمات کے لئے ہمہ قت تیار اور جرائم پیشہ عناصر کی سرکوبی کیلئے االرٹ اور چوکس ہے ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ملک اعجاز نے بازار بیلے باباکی تاجر برادری کے جرگے سے خطاب کرتے ہوئے مزید کہا کہ عوامی تعاون کے بغیر کورونا پر قابو نہیں پایا جا سکتا ہے انہوں نے ڈپٹی کمشنر شانگلہ عمران حسین رانجھا کیساتھ ٹیلی فون پر بات چیت کرتے ہوئے تاجر برادری کی شکایات سے اگاہ کیا جرگے کے لوگوں نے ڈی پی او شانگلہ ملک اعجاز کا شکرایہ ادا کیا اور پولیس کیساتھ ہر قسم تعاون کرنے کی یقین دہانی کرائی آخر میں ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ملک اعجاز نے کہا کہ میرے دروازے چوبیس گھنٹے شریف شہری کے کھلے ہیں کسی کیساتھ انشاء اللہ زیادتی نہیں ہو گی میرٹ کی تقدس کا خاص خیال رکھا جائے گا۔
756 total views, no views today



