مینگورہ (ناصرعالم)مینگورہ کے قریبی گاؤں کوکارئی میں مقامی تنظیم کی جانب سے پندرہ رمضان المبارک کو 140مستحق خاندانوں میں فوڈپکیجز تقسیم کردئے گئے،اس حوالے سے خپل کلیوال تنظیم کوکارئی کا اجلاس ہوا جس میں پیکج تقسیم کے حوالے سے گفتگو کے ساتھ ساتھ دیگر اہم اموراورموضوعات پربھی بات چیت ہوئی جس میں سکولوں کی بندش کا مسئلہ بھی زیر بحث آیا اس سلسلے میں کمیٹی تشکیل دی گئی تاکہ تنظیم کی طرف سے ایس او پیز بناکر حکومت کو پیش کی جائے اور اس کیلئے ہر فورم پر آوازاٹھائی جاسکے تاکہ بچوں کے تعلیم کا سلسلہ بحال کیا جاسکے،شرکاء نے مخیر حضرات سے گزارش کی کہ وہ تمام صدقات، خیرات، فطرانہ تنظیم کے ذریعے اصل حقدار کو پہنچائیں تاکہ ان کی مشکلات میں کمی آسکے۔
1,169 total views, no views today
Comments



