سوات، سوات سمیت پورے ملاکنڈڈویژن میں زلزلے کے ہلکے جھٹکے محسوس کئے گئے ،محکمہ موسمیا ت کے مطابق جمعہ کے روز صبح گیارہ بجے کے قریب ملاکنڈڈویژن کے مختلف اضلاع میں زلزلے کے ہلکے جھٹکے محسوس کئے گئے ، ریکٹر سکیل پر زلزلے کی شدت 4.9 ریکارڈ کی گئی ، محکمہ موسمیا ت کے مطابق زلزلے کی شدت کم ہونے کی وجہ سے نقصان کا اندیشہ نہیں ہے، دوسر ی طرف ملاکنڈڈویژن کے کسی بھی ضلع سے زلزلے سے کسی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔
360 total views, no views today
Comments


