بریکوٹ( سہیل باچا سے) سوات پولیس نے ایک بار پھر سمگلروں کی کمر توڑ دی۔بھاری مقدار میں ائس۔چرس اور شراب پکڑی گئی۔سوات کےاہم چیک پوسٹ لنڈاکے پر مسلسل کامیاب کارروائیوں سےاسمگلروں کیلئے پریشانی کا سبب بن رہا ہے۔لنڈا کے چیک پوسٹ کی انچارج سب انسپکٹر محمد رحمان خان۔نے ایس ڈی پی اوبادشاہ حضرت خان کی نگرانی میں خفیہ اطلاع دینے والوں کے بعد اہم کارروائی عمل میں لائی۔کارروائی کو کامیاب بنانے اور اس منشیات کو سوات داخلے سے روکنے کیلئے ایس ایچ او اختر ایوب خان۔ایس ایچ او انویسٹیگیشن مشرف خان کولیٹس ٹیکنالوجی کی مدد سے میںن سمگلروں تک پہنچنے کا کام بھی سرانجام دیا۔گزشتہ روز میڈیا کو خصوصی انٹرویو دیتے ہوئے ایس ڈی پی او بادشاہ حضرت خان نے کہاں کے ہمارے لئے اس وقت سوات کے نوجوانوں کو دیگر منشیات کی طرح ائس کے خطرناک نشے سے محفوظ رکھنا ہے۔اس وقت ائس کی بڑھتی ہوئی روجھان ہمارے معاشرے کیلئے تباہ کن ہیں والدین کو بھی اپنے بچوں کی تمام ایکٹیویٹیس پر نظر رکھنا ہوگا۔ہمارے لئے تو منشیات فروش اور نشے کی لعنت سے منسلک تمام وہ لوگ اتنے برے ہیں۔کہ اس بات کی کوئی انتہا نہیں کسی بھی قیمت پر سوات کے اہم گیٹ وے لانڈاکے پر منشیات کو سوات داخل نہیں ہونے دیں گے۔مزید بھی سخت اقدامات کیے جائیں گے۔موبائل ڈیٹا کی مدد سے اور لیٹسٹ
ٹیکنالوجی کی استعمال سے آب سمگلروں کی تمام اڈوں کا سوراخ لگایا جارہا ہے۔ہمارے لیے چیلنج ہے کہ ہم سوات کے بچوں کو ہر حال میں منشیات سے محفوظ کریں۔اس میں عوام کی تعاون بھی بہت ضروری ہے۔مجھے امید ہے۔ تمام اہم چیک پوسٹوں پر نگرانی بہت اچھی ہیں۔سمگلر اپنے کام سے باز نہیں آتے اور ہم ان کے خلاف کارروائیوں سے باز نہیں آئیں گے
1,266 total views, no views today



