لوئراورکزئی: ایجنسی کے علاقے سرہ میلہ میں کوچ الٹنے سے 2 بچوں اور خاتون سمیت 12 افراد جاں بحق اور 8 زخمی ہوگئے۔اورکزئی ایجنسی سے کوہاٹ جانے والی مسافر کوچ سرہ میلہ کے علاقے میں تیز رفتاری کے باعث الٹ گئی جس کے نتیجے میں 2 بچوں اور خاتون سمیت 12 افراد جاں بحق اور8 افراد زخمی ہوگئے جن میں 3 خواتین اور بچہ بھی شامل ہے،
ریسکیو ٹیموں نے جائے حادثہ پر پہنچ کر لاشوں اور زخمیوں کو کوہاٹ اسپتال منتقل کردیا جہاں زخمیوں کو طبی امداد فراہم کی جارہی ہے۔
443 total views, no views today
Comments


