سوات(سوات نیوز)سوات کے سیاحتی علاقہ گبرال میں فائرنگ سے ایک شخص ہلاک جبکہ دو زخمی ہوگئے ، زخمی افراد کالام سول ہسپتال منتقل ، کالام پولیس کے مطابق اتروڑ کے رہائشی افضل اور اسکے ساتھی نے گبرال میں گجر قوم کے افراد پر فائرنگ کی ہے جس کے نتیجے میں ایک شخص ہلاک جبکہ دو زخمی ہوگئے ہیں، زخمی افراد کو سول ہسپتال کالام منتقل کیا گیا ہے۔
پولیس کے مطابق ایک شخص کی حالت تشویشناک ہونے کی وجہ سے ان کو سیدو ہسپتال منتقل کیا گیا ، پولیس کا کہنا ہے کہ واقعہ کی اطلاع ملنے کے بعد دو افراد کو گرفتارکرلیا گیاہے جن سے تفتیش کی جارہی ہے ۔
1,806 total views, no views today
Comments



