سوات (سوات نیوز)پاکستان مسلم لیگ (ن) صوبہ خیبرپختونخوا کے صدر انجینئرامیرمقام نے کہا ہے کہ نیازی سرکار کا اوورسیز پاکستانیوں کیساتھ دہشت گردانہ رویہ قابل مذمت ہے بیرون ممالک پاکستانیوں سے چندہ مانگنے والوں نے ان کے ساتھ دہشتگردوں سے بھی بدتر سلوک اختیارکیاہے نیازی سرکار کیساتھ شعور نہیں بس وہ صرف تصورہی کرتے ہیں لاک ڈاؤن اور کرونا کے حوالے سے حکمران تذبذب کاشکارہے پوری قوم کو امتحان میں ڈال دیاہے۔ ان کے ساتھ کوئی پروگرام نہیں ہے، وزیراعظم کے ترجمانوں کا لشکر کوئی پالیسی بیان دینے کے بجائے اپوزیشن کے خلاف بیان بازی کرنے میں مصروف ہیں، حکمرانوں کے قول وفعل میں تضاد ہے، خیبرپختونخوا سے تعلق رکھنے والے اوورسیز پاکستانیوں کیساتھ جوبدترین سلوک کیاجارہاہے اس کے جتنے بھی مذمت کی جائے کم ہے، ان خیالات کااظہار انہوں نے خوازہ خیلہ سوات میں لیگی رہنما محبوب الرحمان اور فضل الرحمان منیجر کے بھانجے ریاض استاد صاحب کے جنازے میں شرکت کے بعد میڈیا کے نمائندوں کے سوالات کا جواب دیتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ نیازی دورحکومت میں اوورسیز پاکستانیوں کیساتھ دہشتگردوں سے بھی بدتر سلوک کیاجارہاہے، نیازی نے ہمیشہ اپنے محسنوں نواز شریف سے لیکراوورسیز پاکستانیوں تک کایہ حشرکیااپنے پختون کیساتھ بے وفائی کی ہے۔ اور نیکی کے بدلے انتقام کرنانیازی کا وطیرہ رہاہے۔ انہوں نے کہا کہ خیبرپختونخوا سے تعلق رکھنے والے اوورسیز کے ساتھ بدسے بدترین سلوک کیاجارہاہے اور خیبرپختونخوا کے لوگ بہت مشکل کے بعد اگر پاکستان آتے ہیں تو ان کو پختونخوا کو ملتان، سیالکوٹ، لاہور اور دوسرے شہروں میں رکھ کر بدترین سلوک کیاگیا۔سکول ٹیچر ریاض خان مرحوم کی نمازجنازہ میں شرکت کے بعد اوورسیز پاکستانیوں کے حوالے سے صحافیوں کی سوالات کاجواب دیتے ہوئے امیرمقام نے کہا کہ عمران خان کی حکومت نے اوورسیز پاکستانیوں پر عرصہ حیات تنگ کردیاہے ان لوگوں سے چندہ مانگنے والے آج ان کے خلاف ہوگئے ہیں یہ عمران خان کاوطیرہ ہے کہ جن لوگوں نے ان کیساتھ امداد کی ہے انہوں نے کہا کہ نوازشریف نے شوکت خانم ہسپتال کے لئے پلاٹ دیا تعمیرکیلئے خطیررقم دی۔ اس طرح اوورسیز پاکستانیوں نے اندھادھند نیازی پریقین کئے۔ ان پراندھااعتماد کیااوربے تہاشہ چندہ اورفنڈ فراہم کیا۔ اور آج وہ لوگ مشکل میں ہے تو نیازی ان کی مدد کے بجائے ان سے مزید چندے مانگ رہے ہیں اور ان کو اپنے ملک لانے کاکوئی انتظام نہیں اگر ان پاکستانیوں کو باعزت طریقے سے ملک لایاجاتا اور خیبرپختونخوا میں ان کو ٹھہرانے کاکوئی بندوبست کیاجاتاتوآج ان کو ذلیل اور خوارہونا نہ پڑتا۔ لیکن عقل کے اندھوں نے اپنے محسنوں کو خواراورذلیل کرنے کاکوئی بھی موقع ہاتھ سے جانے نہیں دیاانہوں نے کہا کہ بیرون ملک پاکستانیوں کو لانے کیلئے رعایتی نرخوں پر خصوصی پرواز یں چلائے جائے۔ اور مسافروں کے نشست کا بندوبست کیاجائے۔ انہوں نے کہا کہ ان مسافروں کو اپنے اپنے اضلاع تک پہنچانے کا بندوبست کیاجائے۔ کیونکہ یہ اوورسیز پاکستانی ہمارا سرمایہ ہے اور ان کی وجہ سے ملک کا معاشی حالات چل رہاہے ان کی بھیجی ہوئی پیسے ملک میں سرکولیشن کرکے معاشی استحکام کاسبب بن رہاہے۔ انہوں نے واضح کیا ہے کہ خیبرپختونخوا کے اوورسیز پاکستانیوں کے ساتھ مزید ظلم برداشت نہیں کریں گے ہم ان کے ساتھ ہیں اوران کو بھرپور تعاؤن کی یقین دہانی کرتے ہیں۔
1,014 total views, no views today



