مینگورہ ،مینگورہ سمیت سوات بھر میں بجلی کی لوڈشیڈنگ کا سلسلہ جاری ، گھنٹوں گھنٹوں لوڈشیڈنگ کے سبب کاروبار زندگی بری طرح متاثر عوامی مشکلات میں اضافہ ، تفصیلات کے مطابق محکمہ واپڈا کی جانب سے ضلع سوات بجلی کی ظالمانہ اور گھنٹوں پر محیط لوڈشیڈنگ کاسلسلہ بدستور جاری ہے جس کی وجہ سے کاروبار زندگی بری طرح متاثر ہوا
جبکہ عوامی مشکلات اور پریشانی میں مسلسل اضافہ ہورہا ہے مقامی لوگوں کا کہنا ہے کہ بجلی لوڈشیڈنگ کے خلاف بار بار احتجاج کیا اپیلیں اور مطالبات کئے مگر نہ تو محکمہ واپڈا اور نہ ہی حکومت ظلم کا سلسلہ بند کرانے میں کوئی کردار ادا کیا ، انہوں نے کہا کہ واپڈا کی جانب سے ہر ماہ بڑی پابندی کی ساتھ بجلی کے بھاری موصول ہورہے ہیں جسے صارفین بروقت جمع کراتے ہیں مگر اس کے باوجود بھی بجلی نام کی کوئی چیز موجود نہیں ، انہوں نے مطالبہ کیا کہ حکومت محکمہ واپڈا کو بجلی کی لوڈشیڈنگ کا سلسلہ فوری طور پر بند کرانے کی ہدایت کرے بصورت دیگر احتجاجی مظاہرے شروع کرنے پر مجبور ہوجائیں گے ۔
454 total views, no views today


