سوات (سوات نیوز)چیئرمین ڈیڈیک سوات فضل حکیم خان یوسفزئی نے کہا ہے کہ ضلع سوات میں تیزی سے ترقیاتی کام جاری ہے مینگورہ کو ماڈل شہر بنانے کے لیے خطیر رقم مختص کردی گئی ہے جس پر کام کا سلسلہ جاری ہے وزیراعلیٰ محمود خان سوات کی ترقی میں اپنا بھرپور کردا نبھا رہے ہیں جس پر ہم سب ان کے شکرگزار ہیں ان خیالات کا اظہار انہوں نے ڈیڈیک آفس سیدوشریف میں اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا اجلاس میں سی اینڈ ڈبلیو ہائے وے اور دیگر افسران نے شرکت کی فضل حکیم خان یوسفزئی نے کہا کہ مینگورہ شہر کو صاف ستھرا اور خوبصورت دیکھنا چاہتا ہوں اسلئے تمام تعمیراتی کام میں تیزی لائی جائے انہوں نے ہدایت جاری کرتے ہوئے کہا کہ مینگورہ شہر کے نکاسی آب کے نظام کو ترجیحی بنیادوں پر بہتر بنایا جائے تاکہ مینگورہ سٹی کے عوام کو بارش اور باعث نکاسی آب کی وجہ سے تکالیف نہ اٹھانی پڑیں انہوں نے کہا کہ سیدوشریف روڈ پر کام کی رفتار کو مزید تیز کیا جائے جبکہ تمام سڑکوں پر تارکول بچھانے کے فوراً بعد کناروں کو بھی بروقت تعمیر کیا جائے انہوں نے مزید ہدایت کی کہ تمام ترقیاتی منصوبے 15جون تک مکمل کیا جائے اور تمام ترقیاتی کاموں کے نگرانی خود کیا کریں تاکہ کوئی ترقیاتی کام غیر معیاری نہ ہوں اور عوام کا پیسہ عوام پر خرچ ہوں۔
1,199 total views, no views today



