مینگورہ ، منظوری کے باوجود کھنڈرات سڑکوں پر تعمیراتی کام کا آغاز نہ ہوسکا ، ریاستی دور کی سڑکیں ٹریفک کا بوجھ برداشت کرنے سے قاصر ، عوام مشکلات سے دوچار سات صوبائی اورقومی حلقوں پر مشتمل سوات کے وسیع علاقے میں پھیلے رابطہ سڑکیں کھنڈرات کانمونہ پیش کررہے ہیں ، ریاست سوات کے دور کے بعد ان سڑکوں پر ابھی تک کسی قسم کی تعمیراتی کام نہیں ہوا ۔ عرصہ قبل سڑکوں پر تعینات اہلکار مٹی ڈال کر مرمت کرکے چلنے پھرنے کے قابل بناتے ہے ۔ لیکن وہ لوگ بھی تھک کرغائب ہوگئے ہیں ۔ مین شاہرا سے لیکر رابطہ سڑکیں جن میں مرغزار ، مالم جبہ ، جامبل ، کبل ، مٹہ ، بہا ، سخرہ اور دیگر شامل ہیں پر سفر کرنا انتہائی مشکل ہوگیا ہے ۔ ممبران اسمبلی سے امید یں وابستہ تھیں لیکن وہ بھی دم توڑ رہی ہے ۔ سوات کے لاکھوں آبادی مرکزی حکومت کے طرف نظریں جمائے ہوئے ہیں ۔ عوام کے حال پر رحم کھا کر سڑکوں کی تعمیر یقینی بنائی جائے ۔
746 total views, no views today


