سوات(سوات نیوز)سوات کے تحصیل کبل کے علاقہ ڈاڈھرہ میں گیس سلینڈر دھماکے سے گھر میں اتشزدگی ، ریسکیو 1122 نے اگ پر قابو پالیا، ریسکیو 1122 کے مطابق تحصیل کبل کے گاوں ڈاڈھرہ میں مولانا احمد شاہ کے مکان میں گیس سلینڈر کی لیکج سے اتشزدگی ہوئی جس سے باورچی خانہ کی چھت جل کر خاکستر ہوگئی ہے، ریسکیو کی ٹیم نے اطلاع ملنے کے بعد بیس منٹ میں اگ پر قابو پالیا اور بروقت امدادی کارروائیوں کے بدولت اگ پر ریسکیو نے قابو پالیا
954 total views, no views today
Comments



