مینگورہ،مینگورہ میں ایک ہفتہ کے دوران دو افراد قتل۔قاتلوں کا تاحال پتہ نہ چل سکا،بڑھتے ہوئے وارداتوں سے شہریوں میں خوف پھیل گیا ،سیکورٹی ادارے اور پولیس وارداتوں کو روکنے کیلئے اقدامات اٹھائیں،مینگورہ شہر میں کچھ دن پہلے عوامی شخصیت نذیر بابوصاحب اور حسین علی کے قاتلوں کا تاحال پتہ نہ چل سکا۔نذیر بابو صاحب کو کلینک سے گھر سے جاتے ہوئے جبکہ حسین علی کو نشاط چوک کے قریب واقعہ رکشہ سٹینڈ کے اندر قتل کیاگیا دونوں قتل تین دن کے دوران ہوئے جبکہ قاتلوں کے بارے میں ہفتہ سے زیادہ گزرنے کے باوجود تاحال کوئی خبر نہ مل سکی۔بڑھتے ہوئے وارداتوں کیوجہ سے شہریوں میں خوف پھیل چکا ہے اور سیکورٹی اداروں اورپولیس حکام سے اقدامات اٹھانے کا مطالبہ کیا ہے۔
600 total views, no views today
Comments


