مینگورہ،دھمکیوں کے ذریعے لوگوں سے بھتہ وصول کرنے والا ملزم کو مینگورہ پولیس نے گرفتار کرلیا، ملزم سے رقم ، موبائیل فون اور موٹر سائیکل برآمد ملزم میڈیا کے سامنے پیش، ڈی ایس پی سرکل صدیق اکبر خان نے میڈیا کو بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ افتخار نامی تاجر کی رپورٹ پر ڈی پی اور سوات شیر اکبر خان کی ہدایت پر مینگورہ پولیس نے موبائیل فون نمبر ٹریس کرکے بھتہ خور صلاح الدین ولد دیوانہ کو گرفتار کرلیا جنہوں نے خط اور موبائیل فون کے ذریعے سوات کے تاجر افتخار کو دھمکی دی تھی کہ فوری طور پر تین لاکھ روپے بھیج دیں
ورنہ آپ اور آپ کے خاندان والوں کیلئے اچھا نہیں ہوگا، ملزم سے تفتیش کے دوران بتایا کہ اس دھمکی پر سلیم نامی تاجر سے دو لاکھ روپے کا بھتہ وصول کر چکا ہے، جبکہ لطیف نامی تاجر کو بھی دھمکی کے ذریعے پانچ لاکھ روپے کا مطالبہ کیا تھا، جس پر پولیس نے ملزم سے ایک لاکھ پچاس ہزار روپے ایک عدد موٹر سائیکل اور ایک عدد موبائیل سم برآمد کیا، جبکہ ملزم سے مزید تفتیش جاری ہے۔
364 total views, no views today


