چارسدہ: پشتو کی معروف گلوکارہ کرشمہ شہزادی چارسدہ کے نجی کلینک میں غلط انجکشن لگنے سے جاں بحق ہوگئیں۔ پشتو کی معروف گلوکارہ کرشمہ شہزادی جو بنیادی طور پر پشاور کی رہائشی ہیں ذاتی کام کے سلسلے میں چارسدہ آئی ہوئی تھیں، واپسی پر سردریاب کے قریب انھیں پیٹ میں درد ہوا۔ انھیں قریبی نجی کلینک لے جایاگیا جہاں کرشمہ شہزادی کو انجکشن لگایاگیا
تاہم اس دوران درد مزید شدید ہوگیااوراسی دوران وہ جاں بحق ہوگئیں۔ دوسری جانب پولیس اورمحکمہ صحت کے حکام نے واقعے سیے لاعلمی کا اظہار کیا ہے۔
329 total views, no views today
Comments


