سوات(سوات نیوز)سوات کے مرکزی شہر میںگورہ کے گرین چوک میں سیاسی بااثر شخصیات کی نوجوان پر تشدد کی سی سی ٹی وی ویڈیو وائرل ہوگئی ہے، جس میں دس کے قریب نوجوان ایک بچے کو پکڑ کر تشدد کا نشانہ بنارہے ہیں، سی سی ٹی وی ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ نوجوان ایک سائیڈ پر کھڑا ہے اور چند لوگ اکر اس پر اچانک حملہ اور ہوجاتےہیں اور اس کو تشدد کا نشانہ بناتے ہیں، جبکہ ایک نوجوان کیساتھ پستول صاف نظر ارہے ہیں جو مبینہ طور پر فائرنگ کی کوشش کرتا نظر ارہا ہے ۔
ذرائع کے مطابق یہ ویڈیو مینگورہ شہر کے سیاسی بااثر شخص کی ہے جو اپنے مخالف فریق کو دھمکانے کیلئے ائے ہیں تاکہ جس راستے پر تنازعہ ہے اور عدالت کی جانب سے اس پر سٹے ارڈر بھی ہے اس کو دھمکاکر ازاد کرایا جائے ۔
یہ ویڈیو دیکھ کر اپ کو یقین نہیں ائے گا کہ یہ مینگورہ شہر ہے اس شہر کے گرین چوک میں کچھ بااثر شخصیات ایک نوجوان کو زودوکوب کرکے تشدد کا نشانہ بناتے ہیں اور اسلحہ لہراکر شائد ۔؟ کیا پولیس اس پر ایکشن لے گی ۔
Posted by SwatNews.com on Tuesday, June 2, 2020
738 total views, 2 views today