سوات(سوات نیوز)کوزہ بانڈی کے سیاسی و سماجی رہنماء اور سابق امیدوار ضلع کونسل رشیداحمد سواتی نے میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ روز کے طوفانی بارش اور ندی نالوں میں تغیانی اور سیلاب کے باعث کوزہ بانڈی کے 100 سے زیادہ تاجروں دکانداروں ریڑی بانوں اور ٹیکسی ڈرائیورز کو شدید مالی نقصان پہنچا ہے اور ایک ایک دکاندار کی لاکھوں کا نقصان ہوا ہے 24 گھنٹے گزرنے کے باوجود تاحال کسی حکومتی عہدیدار نے جائے وقوعہ کا دورہ نہیں کیا اور نہ ہی ان متاثرین کیلئے کوئی امدادی پیکج کا اعلان کیا گیا ہے ۔۔
ہم مطالبہ کرتے ہیں کہ دکھ اور مشکل کے اس گھڑی میں عوام کے زخموں پر مرہم پٹی رکھتے ہوئے حکومت اور حکومتی نمائندے متاثرین کے نقصانات کے ازالے کیلئے فوری امدادی پیکج کا اعلان کریں۔۔۔
834 total views, no views today



