سوات(سوات نیوز)صوبہ خیبرپختونخوا کے وزیرہاؤسنگ ڈاکٹر امجد نے کہا ہے کہ شہریارامیرزیب شہزادوں کے کھیل کے لئے سوات کی ترقی کے دشمن بن گئے ہیں کبل میں وومن یونیورسٹی،1122 کے دفتر اور بچوں کے ہسپتال کی منظوری اُن کے آنکھوں میں کٹک رہا ہے عدالت میں صوبائی حکومت کے خلاف رِٹ دائرکرنا سواتیوں کے ساتھ دشمنی کے مترادف ہے ان خیالات کااظہار انہوں نے اپنے ایک بیان میں کیاانہوں نے کہا کہ صوبائی حکومت نے کبل گراؤنڈ کے 900کنال اراضی میں دوسو کنال آراضی وومن یونیورسٹی، ریسکیو 1122کے دفتر اور پیڈہسپتال کیلئے مختص کرتے ہوئے تمام تقاضے پورے کردئے کہ اس دوران شہریارامیرزیب نے گالف کھیل کو بچانے کیلئے ہائیکورٹ میں حکومت کے خلاف رِٹ دائیرکردی۔ حالانکہ ان کے کھیل کے لئے سات سو کنال اراضی باقی ہے۔ صرف دوسوکنال ترقی کے منصوبے کیلئے مختص کی گئی انہوں نے کہا کہ ان لوگوں کو غریبوں کی ترقی اورخوشحالی ہضم نہیں ہورہی ہے۔ اور جس کھیل کو بچانے کے لئے وہ کوششیں کررہے ہیں یہ غریبوں کی نہیں امیروں کا کھیل ہے۔ جس کا دیدار بھی غریبوں کو نصیب نہیں ہوگا۔ عوام ترقی کے ان دشمنوں کو پہلی ہی سے مستردکردیاہے۔ آئندہ بھی ان کامقدرشکست ہے۔
756 total views, 2 views today