سوات، سوات میں سیکورٹی خدشات کے پیش نظر ضلع بھر کے تما م پرائیویٹ تعلیمی ادارے مزید 31دسمبر تک بند رکھنے کا فیصلہ ،31دسمبر کوسکولو ں کے بندش یا کھولنے کے حوالے سے کمشنر ملاکنڈ نے تمام اضلاع کے ڈی پی اوز ،ڈی سیز ،پی ایس اے ایم اے کے صدور،میل اور فیمل ایجوکیشن کے اے ڈی اوز کا اہم اجلاس طلب کر لیا ،تفصیلات کے مطابق سوات میں سیکورٹی خدشات کے پیش نظر ضلع بھر کے تمام پرائیویٹ تعلیمی ادارے 31دسمبر تک مزید بند رکھنے کا فیصلہ کیا ہے
اس سے قبل 28دسمبر تک تمام پرائیویٹ سکولوں کو بندر رکھاگیا تھا اب اس میں مزید تین دن تک توسیع کردی گئی ہے۔ زرائع کے مطابق کمشنر ملاکنڈ افسر خان کے زیر صدارت ایک اہم اجلاس طلب کرلیا گیا ہے جس میں ملاکنڈ ڈویژن کے تمام اضلاع کے ڈی پی اوز ،ڈی سیز ،اے ڈی او ز فیمل ،میل اورتمام اضلاع کے پی ایس ایم اے کے صدور شرکت کرے گی اجلاس میں اس بات کا فیصلہ کیا جائیگا کہ ملاکنڈڈویژن کے پرائیویٹ سکولوں کے حوالے سے آئندہ کا لائحہ عمل مرتب کیا جائیگا۔
386 total views, no views today


