سوات(سوات نیوز)سوات کے مشہور فٹبالر نثار خان عرف سیمٹی وفات پا گئے ہیں، خاندانی ذرائع کے مطابق نثار خان اج بقضائے الہیٰ وفات پا چکے ہیں ، ان کی نماز جنازہ ابائی علاقہ گاوں قمبر میں ادا کردی گئی ہے، جس میں بڑی تعداد میں سیاسی ، سماجی ، اور کھلاڑیوں نے شرکت کی ،
سوات سے تعلق رکھنے والا لیجنڈ فٹبالر نثار خان باچا لالا عرف(سیمٹی) نے فٹبال میں ایک بڑا نام پیدا کردیا تھا، وہ سوات اور سوات سے باہر فٹبال مقابلوں میں سوات کی نمائندگی کرتے تھے، ان کے کھیل کو ہر کوئی پسند کرتا تھا، اور وہ سوات کے سب سے زیادہ مشہور فٹبالر تھے، جن کو لوگ اپنے نام سے کم جبکہ سمیٹی کے نام سے زیادہ جانتے تھے۔
867 total views, 2 views today
Comments