سوات(سوات نیوز)ضلع سوات میں کورونا وائرس کی تباہ کاریاں جاری، نجی ہسپتال اور ان میں پریکٹس کرنے والے ڈاکٹروں نے اپنے فیسوں میں مزید اضافہ کردیا ہے۔ جبکہ ایک نجی ہسپتال پچاس روپے کورونا معلومات کو لکھنے کا بھی لینے لگے ہیں۔
کوروناوائرس سے پہلے سوات کے نجی ہسپتال میں پریکٹس کرنے والے ڈاکٹروں کی فیس پانچ سے لیکر سات سو روپے تک تھی ، لیکن جوں ہی وبائ ائی نجی ہسپتالوں نے اپنے لیبارٹریوں اور ڈاکٹروں نے اپنے معائنہ کے فیسوں میں یک دم اضافہ کردیا ہے، اب نجی ہسپتالوں میں پریکٹس کرنے والے ڈاکٹر سات سو سے لیکر ایک ہزار روپے تک فیس وصول کرتے ہیں
اس کے علاوہ بعض نجی ہسپتال انے والے مریضوں اور عوام سے کورونا معلومات اور اس کوٹھیک مارک لگانے کی بھی رقم لینے گے ہیں، جبکہ ان ہسپتالوں میں تو نہ سوشل ڈیسٹسنس ہے اور نہی کوئی ایس او پیز پر عمل کیا جاتا ہے ۔
ڈسٹرکٹ ہیلتھ افیسر سوات اور ڈپٹی کمشنر سوات سے عوام نے مطالبہ کیا ہے کہ سوات کے پرائیویٹ ہسپتالوں سے عوام کو لوٹنے کا سلسلہ روک دیا جائے اور اس وبائ میں ڈاکٹر ز اور پرائیویٹ ہسپتال عوام کیساتھ تعاون کریں،
652 total views, 2 views today