سوات،آل سوات متحدہ ٹرانسپورٹ یونین نے ٹھیکداری نظام کو ختم کرنے اور پرانے نظام کو بحال کرنے کا مطالبہ کردیا،مقررہ کردہ شرح سے زائدٹیکس دینے سے انکار،مطالبات تسلیم کرنے کیلئے ہفتہ کے روز تک کی ڈیڈ لائن،غیر معینہ مدت تک کیلئے پہیہ جام ہڑتال کی دھمکی،اس حوالے سے آل سوات متحدہ ٹرانسپورٹ یونین کے زیراہتمام نیک پی خیل ٹرانسپورٹ اڈہ مینگورہ میں ایک جلسہ منعقدہواجس سے خطاب کرتے ہوئے یونین کے صدرخائستہ باچا،حاجی عثمان،افضل خان ،عمرعلی،
سلطان علی خان اوردیگرعہدیداروں نے کہاکہ جس دن سے جنرل بس سٹینڈکا اکشن ہوا ہے اس وقت سے ٹرانسپورٹ برادری کیلئے نئے نئے مسائل پید اکئے جارہے ہیں،نیا ٹھیکیدار مقررکردہ شرح سے زائد ٹیکس وصول کررہاہے اور جو ڈرائیور زائدٹیکس دینے سے انکار کرتا ہے تو اس کی گاڑی سے سواریوں کو اتاراجاتا ہے،انہوں نے کہاکہ اس حوالے سے ہماری برادری نے وفدکی شکل میں ڈی سی سوات اور ٹی ایم او سے ملاقاتیں کی مگر دونوں ذمہ داروں نے زبانی جمع خرچ سے کام لیتے ہوئے خالی تسلیاں دیں لیکن مسئلہ کو حل نہیں کیا،انہوں نے کہاکہ جنرل بس سٹینڈکی بولی کے وقت ٹی ایم او ایک ہوٹل میں بیٹھ کر رشوت وصول کررہاتھا ،انہوں نے کہاکہ انصاف کیلئے ہر دروازہ کھٹکھٹایا مگر کہیں سے بھی شنوائی نہیں ہوئی ہمارے صبر اورشرافت کا ناجائز فائدہ اٹھایا جارہا ہے جسے مزید برداشت کرنے کو ہر گز تیار نہیں مسلسل مظالم ڈھا کر ہمیں احتجاجوں اورخودسوزی پرمجبورکیا جارہا ہے، انہوں نے کہاکہ نیا ٹھیکیدار اوراس کے آدمی ڈرائیوروں اورٹرانسپورٹروں سے زبردستی غنڈہ ٹیکس وصول کررہے ہیں جس کی وجہ سے ہماری برادری میں سخت تشویش اوربے چینی پھیلی ہوئی ہے مگر انصاف کے نام پر بننے والی حکومت باخبر ہونے کے باوجود بھی اس سلسلے میں کسی قسم کا اقدام نہیں اٹھا رہی ہے ،حکومت،انتظامیہ اورٹی ایم او سے انصاف کی توقع رکھنا عبث ہے ،ہر طرف سے مایوس ہوکر آج جلسہ منعقدکیا جس کی وساطت سے حکام کو آگا ہ کرتے ہیں کہ وہ جلد ازجلد مسئلہ کا حل تلاش کریں،جنرل بس سٹینڈ میں ٹی ایم او نے جو لوگ بٹھارکھے ہیں انہیں ہٹایا جائے جبکہ ساتھ ساتھ غنڈہ ٹیکس کا خاتمہ کرنے سمیت ٹھیکیداری سسٹم کو ختم کرکے پرانے نظام کو بحال کیا جائے،انہوں نے کہاکہ غیر مقامی شخص نے ٹھیکہ لے کر مقامی ٹرانسپورٹروں کا استحصال شروع کررکھا ہے جو کسی بھی صورت مناسب نہیں ،انہوں نے دھمکی دی کہ اگر ہفتہ کے دن تک ہمارے مطالبات منظور نہ ہوئے تو پھر غیرمعینہ مدت تک کیلئے پہیہ جام ہڑتال کریں گے اور نتیجہ جو بھی نکلا ا س کی ذمہ داری،صوبائی حکومت،انتظامیہ اور ٹی ایم او پر عائد ہوگی،جلسہ سے سردارعلی،طارق اقبال،احسان اللہ خان،فیصل خان،عطاء اللہ خان،امجدعلی اوریونین کے دیگر عہدیداروں نے بھی خطا ب کیا۔
493 total views, no views today


