اسلام آباد(ان لائن) پاکستان میں کورونا وائرس تیزی سے پھیلنے لگا۔ ڈبلیو ایچ او نے پاکستان کیلئے خطرے کی گھنٹی بجادی۔ ڈبلیو ایچ او کی جانب سے وزیر صحت پنجاب ڈاکٹر یاسمین راشد کو لکھے گئے خط میں کہا گیا ہے کہ پاکستان میں کورونا کا پہلا مریض 26 فروری کو سامنےآیا، اب وباء پاکستان کے تمام اضلاع میں پھیل چکی ہے۔ بڑے شہروں میں کورونا کیسز بڑی تعداد میں ہیں۔ کورونا سے متاثر 10 سرفہرست ممالک میں شامل ہوگیا ہے۔ خط میں کہا گیا ہے کہ پاکستان میں کورونا لاک ڈاون میں نرمی کے بعد کیسز میں اضافہ ہوا۔ پاکستان لاک ڈاؤن خاتمے کے کسی معیار پر پورا نہیں اترتا۔ لاک ڈاؤن ختم کرنے سے پہلے 6 شرائط کا پورا کرنا ضروری ہے۔ لاک ڈاؤن کے خاتمے سے پہلے یقینی بنایا جائے کہ وباء مکمل کنٹرول میں ہے اور ہیلتھ سسٹم ہر کیس کی تشخیص، ٹیسٹ اور علاج کا اہل ہو۔ پاکستان 2 ہفتے لاک ڈاؤن، 2 ہفتے نرمی کی پالیسی اختیار کرے۔ خط میں مزید کہا گیا ہے کہ یومیہ 50 ہزار ٹیسٹ کی اہلیت بےحد ضروری ہے۔ پاکستان قرنطینہ، سماجی فاصلے اور کانٹیکٹ ٹریسنگ کے اقدامات
1,076 total views, no views today



