بریکوٹ،گاؤ ں پارڑئی میں نامعلوم وجوہات پر دوست نے دوست پر چھریوں کے وار کرکے شدید زخمی کردیا ۔غالیگے پولیس نے مقدمہ درج کرکے ملزم کو گرفتار کرلیا۔پولیس رپورٹ کے مطابق گذشتہ رات صدام ولد کرامت نے شاہد خان ولد وزیر کو موبائل فون پر کال کرکے کہاکہ دریائے سوات کے کنارے مجھ سے میرا موبائل کہیں گر کر کم ہوگیا ہے میرے ساتھ جا کر ڈھونڈنے میں مدد کریں ۔دریائے سوات پہنچتے ہی ملزم نے چھریوں کا پے در پے وار کرتے ہوئے شدید زخمی کردیا ۔مجروح ساری رات دریاکے کنارے پڑا رہا جبکہ صبح کو علاقے کے لوگوں نے فوری طبی امداد کے لئے بریکوٹ ہسپتال اور بعد میں سید وشریف ہسپتال لے جایا گیا ۔
696 total views, no views today
Comments


