مینگورہ،تحصیل خوازہ خیلہ کے علاقہ ٹھیکداری سے تعلق رکھنے والے عدالت خان نے کہا ہے کہ امجدعلی نامی ڈی ایس پی نے شریف شہریوں کا جینا دوبھرکررکھا ہے جبکہ دوسری جانب علاقے میں موجود منشیات فروشوں پر ہاتھ نہیں ڈالتا ،میرے خلاف جھوٹامقدمہ بناکر جیل بھیجا جبکہ اب بھی پیچھا نہیں چھوڑرہا،ان خیالات کا اظہار انہوں نے گذشتہ روز سوات پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کیا ،انہوں نے بتایا کہ کچھ عرصہ قبل مجھے متعلقہ تھانے بلایاگیا ،دوپہرایک بجے تھانے گیا جہاں پر ایس ایچ او نے پوچھنے پر بتایا کہ ڈی ایس پی کے حکم پر آپ کو طلب کیا ہے مگر وہ اس وقت پشاورمیں ہے،انہوں نے کہاکہ رات بارہ بجے ڈی ایس پی آیا تو ایس ایچ او پر برس پڑا کہ تم نے ابھی تک اس شخص کے خلاف پرچہ کیوں نہیں کاٹا،لہٰذہ ایس ایچ او نے مجبوراََ میرے خلاف چرس کا پرچہ کاٹ جس کے بعد میں مجھے جیل بھیج دیاگیا جہاں پر ناکردہ گناہ کی پاداش میں پندرہ دن گزارے ،رہائی کے بعد بھی مذکورہ ڈی ایس پی میراپیچھا نہیں چھوڑ رہا،میں ایک محنت کش اورزمیندارشخص ہوں مگر ڈی ایس پی نے میراجینا محال کردیاہے حالانکہ علاقے میں کھلے عام منشیات فروشی کا دھندہ ہورہاہے مگرڈی ایس پی ان منشیات فروشوں پر ہاتھ نہیں ڈالتا بلکہ ان سے رشوت لے کرچھوڑدیتا ہے ،انہوں نے پولیس حکام اوردیگرذمہ داروں سے مطالبہ کیا ہے کہ ڈی ایس پی امجدعلی کیخلاف کارروائی عمل میں لاتے ہوئے مجھے انصاف فراہم کریں۔
732 total views, no views today


