سوات(سوا ت نیوز)چیئرمین ڈیڈک ایم پی اے فضل حکیم خان سے نرسنگ انسٹی ٹیوٹ ایسوسی ایشن کے عہدیداروں کی ملاقات، ایسوسی ایشن کے عہدیداروں نے آن لائن کلاسز ختم کرنے اور ایس اوپیز کے تحت کلاسز کے اجراء کے حوالے سے ایم پی اے کو آگاہ کردیا، فضل حکیم خان نے ایسوسی ایشن کے مطالبات وزیراعلیٰ تک پہنچانے کی یقین دہانی کرادی۔ تفصیلات کے مطابق چیئرمین ڈیڈک ایم پی اے فضل حکیم خان سے انکے دفترمیں آل ملاکنڈڈویژن نرسنگ انسٹی ٹیوٹ ایسوسی ایشن کے عہدیداروں فضل خالق، نورنواز، ایم ڈی سوات کالج آف نرسنگ، انورخان، حبیب اللہ پرنسپل اوردیگر نے ملاقات کی۔ اس موقع پر ایسوسی ایشن کے عہدیداروں نے ایم پی اے فضل حکیم خان کی توجہ آن لائن کلاسز ختم کرنے اور ایس اوپیز کے تحت کلاسوں کی اجراء کی طرف مبذول کراتے ہوئے کہا کہ وقت کی ضرورت ہے کہ ایس اوپیز کے ذریعے کلاسز کااجراء کیاجائے۔ انہوں نے بتایا کہ آن لائن کلاسز کے ذریعے طلباء وطالبات کاقیمتی وقت ضائع ہونے کا خدشہ ہے لہٰذا حکومت ایس اوپیز کے تحت کلاسز کے اجراء کو یقینی بنائیں جس پر ایم پی اے فضل حکیم خان نے ان کو یقین دہانی کرائی کہ وہ ان کے اس مطالبے سے وزیراعلیٰ کو آگاہ کریں گے جس پر وفد نے ان کا شکریہ اداکیا۔
1,142 total views, no views today



