سوات (این این ائی ) تحصیل کبل بار ایسوسی ایشن کے سالانہ انتخابات مکمل کبل بار سوات کیلئے حیات خان ایڈووکیٹ جنرل سیکرٹری،احمدحسین ایڈوکیٹ جوائنٹ سیکرٹری، ضیاء الدین ایڈوکیٹ، فنانس سیکرٹری،حمید خان ایڈوکیٹ نائب صدر اور جمال الدین ایڈوکیٹ لائبریری سیکرٹری بلامقابلہ منتخب ہوئے ہیں۔جبکہ صدارت پر بشیراحمد ایڈوکیٹ اور شیر علی شاہ ایڈوکیٹ کے مابین سخت مقابلہ متوقع ہے۔تفصیلات کے مطابق کبل بار ایسوسی ایشن کا انتخابی اجلاس گزشتہ روزاشفاق احمد ایڈوکیٹ کی زیر صدارت منعقد ہوا جس میں متفقہ طور پرحیات خان ایڈووکیٹ جنرل سیکرٹری،احمدحسین ایڈوکیٹ جوائنٹ سیکرٹری، ضیاء الدین ایڈوکیٹ، فنانس سیکرٹری،حمید خان ایڈوکیٹ نائب صدر اور جمال الدین ایڈوکیٹ لائبریری سیکرٹری سال 2020/2021 کیلئےنئی کابینہ کو بلامقابلہ منتخب ہوئے۔جبکہ صدارت کے عہدہ کیلئے بشیراحمد ایڈوکیٹ اور شیرعلی شاہ ایڈوکیٹ کے مابین سخت مقابلہ متوقع ہے۔
954 total views, no views today



