سوات(سوات نیوز)پاکستان تحریک انصاف ملاکنڈ ڈویژن کے صدر و چیئرمین ڈیڈیک سوات فضل حکیم خان یوسفزئی نے کہا ہے کہ ہم بیرونی ممالک میں مقیم پاکستانیوں کے مشکلات سے بخوبی واقف ہے اور انکے دکھ درد کا احساس ہے صوبائی حکومت صوبائی وسائل کو بروئے کار لارہی ہے سعودی عرب سمیت دیگر خلیج ممالک میں پھنسے خیبر پختونخوا کے شہریوں کو وہاں سے باعزت لایا جارہاہے اور ان تمام افراد کو اپنے آبائی اضلاع میں ہر قسم کی سہولیات فراہم کررہے ہیں وزیراعظم کا عزم ہے کہ ہم نے مافیا کو توڑنا ہے وزیر اعظم نے ملک میں جاری پٹرول بحران پر گہری تشویش کا اظہار کیا اور پٹرول بحران کے ذمہ داروں کیخلاف سخت ایکشن کی ہدایت کی ہے جبکہ پٹرول کی مصنوعی قلت ختم کرانے کی ہدایات بھی جاری کی ہیں اور پٹرولیم مصنوعات سے متعلق تمام ترصورتحال پرنظر رکھی جا رہی ہے اور تیل کمپنیوں کوپٹرولیم مصنوعات کی دستیابی یقینی بنانے کیلئے ہدایات بھی دی ہیں انہوں نے کہا کہ حکومت کی کارکردگی عوام کو اچھی طرح معلوم ہے سیاسی جماعتوں کے کچھ سیاسی مخالفین باتیں صرف اپنی پارٹی کو اکٹھا کرنے کے لئے کرتی ہے یہ سیاست کا وقت نہیں بلکہ خدمت کا وقت ہے وزیر اعظم عمران خان نے پہلے دن سے واضح کیا تھا کہ کرپشن اور مافیا کو ختم کرنے کے لئے آخری حد تک لڑائی جاری رکھوں گا
1,057 total views, no views today



