بریکوٹ ، بریکوٹ پریس کلب کی کابینہ کو تحلیل کردیا گیا ۔ائندہ انتخابات کے انعقاد کے لئے نگران کمیٹی تشکیل دے دی گئی ۔تفصیلات کے مطابق گذشتہ روز بریکوٹ پریس کلب کا ایک اہم اجلاس منعقد ہوا جسمیں،فضل مولا خان ،ڈاکٹر ذاکر محمد ،،اسد اسد اللہ ،ظاہرشاہ کمال،معراج الدین تنہا،ریاض احمد و دیگر موجود تھے ۔اجلاس میں متفقہ طور پر فیصلہ کیا گیا کہ نگران کمیٹی جس میں فضل مولا خان ،خلیل الرحمان باچہ اور معراج الدین پر مشتمل ہو گی انتخابات کے انعقاد کے لئے لائحہ عمل طے کریں گے ۔نگران کمیٹی نے اجلاس کو بتایا کہ ہماری کوشش ہوگی کہ انتخابات شفاف اور پرامن ماحول میں کرانے کی بھر پور کوشش کریں گے۔
594 total views, no views today
Comments


