مینگورہ(سوات نیوز)کینیڈا میں موجود پاکستان کے سفیر محمد نعیم خان نے کہاہے کہ سوات کے پرفضاء مقام کوکارئی میں خپل کلی وال تنظیم دکھی انسانیت کی خدمت میں مصروف ہے جس پر تنظیم کے تمام اراکین کو خراج تحسین پیش کرتاہوں،گذشتہ روزکوکاری میں کامیابی کا سفر کے عنوان پر منعقدہ پروگرام سے وڈیولنک کے ذریعے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ مذکورہ تنظیم کے تمام اراکین جذبہ خدمت سے سرشار ہیں جو موجودہ کٹھن صورتحال میں دکھی انسانیت کی خدمت میں دن رات مصروف رہتے ہیں،اس دوران انہوں کامیابی کے گرسے متعلق اپنے دلچسپ تجربوں سے حاضرین کو نوازااور انہیں اپنی طرف سے ہر ممکن تعاؤن کا یقین دلایا۔
848 total views, no views today
Comments



