سوات(سوات نیوز)واپڈا کے 26ملازمین میں کرونا کی تصدیق ۔ دفاتر کو ایک ہفتہ تک بند رکھنے کا اعلان
پسکو سوات سرکل ایس ای آفس اور ایکسین سوات۱ ڈویژن، ایس ڈی اومنگورہ۲ سب دویژن، آراوآفس، اہس ڈی اواربن سیدو شریف سب ڈویژن کے دفا تر سیدوشریف روڈ محکمہ صحت نے کرونا کے نمونے لئے جس میں تقریبًا 26 عدد کیسز مثبت پائے گئے، محکمہ پسکو نے اپنے سٹاف اور عوام کی بہتری کو مد نظر رکھتے ہوئے ہنگامی بنیادوں پر ایک ہفتے کے لئے سرکل آفس اور اسی عمارت میں واقع دیگر دفتروں کو ایک ہفتے کے لئے بند کرنے کے احکامات جاری کر دیئے ہیں،بجلی صارفین کی سپلائی اور خدمت کو جاری رکھا جائے گا لیکن ان حالات میں سب سے اپیل اور گذارش ہے کہ مندرجہ بالادفتروں میں ایک ہفتے کے لےُ آنے کی زخمت نہ کریں۔
792 total views, no views today



