مینگورہ ، ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ سوات محمود اسلم وزیر نے دفعہ 144 ضابطہ فوجداری کے تحت تمام تعلیمی اداروں کے سربراہوں کے لئے لازمی قرار دیا ہے کہ وہ اپنے اپنے اداروں میں زیر تعلیم طلبہ اور دیگر عملہ جان و مال کی حفاظت کو یقینی بنانے کیلئے مکمل انتظامات کو یقینی بنائیں ۔ یہ حکم فوری طور پر عرصہ دو ماہ کیلئے نافذ العمل ہوگا اور اس کی خلاف ورزی کرنے والون کو با ضا بطہ تعزیرات پاکستان کی دفعہ 188کے تحت سزادی جائے گی ۔
842 total views, no views today
Comments


