سوات(سوات نیوز)سوات کے تحصیل مٹہ کے گاون نوخارہ میں گھر کی چھت سے تین معصوم بچے جاں بحق ہوگئے ، مقامی لوگوں اور پولیس کے مطابق صبح کے وقت ماین کے گھر کا ایک کمرہ اچانک منہدم ہوگیا ، جہاں پر سوئے ہوئے تین بچے محمد عاصم ولد ماین ، ساجد ولد ماین، الماس دختر اکبر علی جاں بحق ہوگئے جبکہ ایک خاتون شدید زخمی ہوگئی ہے، پولیس اور مقامی افراد نے اپنی مدد اپ کے تحت امدادی کارروائیاں شروع کردی اور ملبہ سے چار افراد کو نکالا گیا ، جس میں ایک بچی اور دو بچے جاں بحق ہوچکے تھے جبکہ ایک خاتون شدید زخمی تھی ، جن کو فوری طبی امداد کیلئے مٹہ ہسپتال منتقل کیا گیاہے، مقامی لوگ بدستور امدادی کارروائیوں میں مصروف ہیں
1,234 total views, no views today
Comments



