مینگورہ،مینگورہ شہر کے نواحی علاقہ رحیم آ باد میں مدرسہ کے استاد نے کم سن بچے کیساتھ زیادتی کردی، ہسپتال میں کی گئی میڈیکل رپورٹ میں جنسی زیادتی ثابت ہوگئی، رحیم آباد پولیس کے مطابق محلہ رحمان آباد میں مدرسہ تحسین القرآن کے استادقاری حبیب اللہ ولد فضل غنی سکنہ رحمان آباد نے چھ سالہ بچے کیساتھ جنسی زیادتی کردی،
بچے نے گھر جا کر والد کو پورے صورتحال سے آگاہ کیا، بچے کے والد کی رپورٹ پر رحیم آباد پولیس سٹیشن میں مقدمہ درج کرکے مبینہ ملزم قاری حبیب اللہ کو گرفتار کرلیا گیا، ملزم کے انکار پر زیادتی کا نشانہ بننے والے بچے کی میڈیکل کی گئی ، جس میں زیادتی ثابت ہوگئی، ملزم کیخلاف رحیم آباد پولیس سٹیشن میں مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔
470 total views, no views today
Comments


