مینگورہ،سوات پریس کلب اور سوات یونین اف جرنلسٹس کے سالانہ انتخابات مکمل رشید اقبال پریس کلب کے صدر جبکہ فیاض ظفر یونین کے بھاری اکثریت سے صدر منتخب ہوگئے۔گزشتہ روز سوات پریس کلب اور سوات یونین اف جرنلسٹ کے سالانہ انتخابات ہوئے جس میں الکشن کمیشن کے فرائض اے ڈی انفارمیشن سروع خٹک ،سوات بار کے صدر ظاہر خان نے انجام دئے اس موقع یس کلب کے انتخابات میں صدارت کے امیدوار رشید اقبال کو 47اور مد مقابل شاہد علی کو 6ووٹ ملے ، جنرل سیکرٹری کے لئے فضل رحیم خان کو 43اور مد مقابل عیسیٰ خان خیل کو 10ووٹ ملے ۔یونین اف جرنلسٹس کے صدارت کے امیدوار فیاض ظفر نے 46اور مد مقابل شوکت علی نے 7ووٹ حاصل کئے ۔ جنرل سیکرٹری کے لئے سلیم اطہر نے 46اور مد مقابل رحمت علی نے 7ووٹ حاصل کئے ۔ سوات یونین آف جرنلسٹس اور سوات پریس کلب کے باقی عہدیدار بلا مقابلہ منتخب ہوگئے تھے ۔ الیکشن کمیشن کے ارکان سوات بار ایسوسی ایشن کے صدر ظاہر خان اور ریجنل انفارمیشن افیسر سرور خٹک نے نتائج کا اعلان کیا۔نتائج کے بعد سی ایم سی سوات کے انچارج کرنل کاشف ،ائی ایس پی ار کے پی ار او میجر فاروق ،ڈپٹی پی ار او میجر عامر ،ایم پی اے فضل حکیم خان سمیت بڑی تعداد میں لوگ پریس کلب پہنچ گئے اس موقع پر تیسری بار منتخب ہونے والے صدر رشید اقبال نے تمام ساتھیوں کا شکریہ اداکیا اور ائندہ بھی صحافیوں کے حقوق کیلئے تمام تر وسائل کو بروئے کار لانے کا عزم کیا ۔ائی ایس پی ار کے پی ار او میجر فاروق فیروز نے اپنے خطاب میں نئے کابینہ کو مبارک باد دی اور ہر قسم کی تعاون کا یقین دلا یا ۔انتخابات میں پول کئے گئے چار متنازعہ ووٹ عدالتی حکم پر سل کئے گئے ۔
786 total views, no views today


