سوات(سوات نیوز)سوات میں کورونا وائرس سے مزید3افرادانتقال کر گئے جبکہ مزید65افراد میں وائرس کی تصدیق ہوگئی،متاثرہ افراد نے 2ہزار کی حد عبور کردی،مجموعی طور پر مریضوں کی تعداد 2056ہوگئی۔ تاہم جاں بحق افراد کی تعداد79 تک پہنچ گئی۔ مزید20افراد صحت یاب، جس کے بعد صحت یاب افراد کی تعداد 814ہوگئی۔ 860مشتبہ افراد کے ٹیسٹ نتائج کا انتظار ہے۔ جمعہ کو سوات میں کرونا وائرس میں مبتلا مریضوں کا تناسب 26.78فیصد، صحت یاب مریضوں کا تناسب40فیصد اور اموات کا تناسب3.8فیصد رہا۔۔
702 total views, no views today
Comments



