سوات(سوات نیوز)ایس ڈی ڈی اے کانجوں ٹاون شپ عوام کو سہولیات دینے میں ناکام ہوگئی عملہ غائب، عوام خود پانی لانے پر مجبور ، گلی کوچےصفائی اور نالیاں خود صاف کرنے لگیں،ہر مہینے بلز،صفائی اور ڈرینج کے نام پر لوگوں سے پیسے وصول کے باوجو سہولیات کا رزلٹ صفر۔کانجوں ٹاون شپ کے عمائدین نے احتجاج کی دھمکی دیتے ہوئے کہا کہ کانجوں ٹاون شپ کے ایس ڈی ڈی اے انتظامیہ بے خوف لوگوں کو صفائی،پانی کے بلز کے نام پر دونوں ہاتھوں سے لوٹ رہے ہیں مگر اس کے باوجود نہ تو پانی کی کی بروقت فراہمی ہوتی ہے اور نہ صفائی کا خاص انتظام کیا جارہا ہے جس سے عمائدین کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔مقامی لوگوں کے مطابق صرف ادھے گھنٹے کے لیے پانی فراہم کی جاتی ہے جس سے ہماری صرف پانی پینے کی ضرورت پوری ہوتی ہے جبکہ گھر کے دیگر ضروریات کے لیے پھر پانی پیسوں پر موجود ۔بار بار شکایات کرنے کے باوجود بھی پانی کا مسلہ حل نہیں کیا جارہا تو دوسرے جانب بعض لوگوں نے غیر قانی موٹر لگائے ہیں جس سے دیگر لوگوں کو پانی کی فراہمی میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہاہےمگر اس کے باوجود ایس ڈی ڈی اے انتظامیہ ان بااثر افراد کے سامنے بے بس نظر ارہا ہے۔مقامی لوگوں نے مطالبہ کیا ہے کہ اگر جلد از جلد پانی کی کمی کو پورا نہیں کیاگیا تو شدید احتجاج پر مجبور ہوجائے گی۔انہوں نے حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ ٹاون شپ میں صفائی،پانی اور ڈرینج کا نظام جلد از جلد ٹیک کرایا جائے
834 total views, no views today



