سوات(سوات نیوز)پیپل چوک 3 منزلہ عمارت میں اگ لگنے کی اطلاع،دو افراد جھلس کرزخمی ہوگئے ۔ریسکیو1122کے مطابق مینگورہ شہر کے پیپلزچوک محبوب مارکیٹ میں پاکستان بوٹ ہاوس میں شارٹ سرکٹ کیوجہ سے اگ لگی جس کے نتیجے میں 2 افراد جھلس گئے،اگ کی اطلاع ملتے ہی فائر فائٹرز اور فائر ویکل موقع پر پہنچ گئی،ریسکیو 1122 کے میڈیکل ٹیم نے جھلس جانے والے افراد کو موقع پر ہی ابتدائی طبی امداد فراہم کر دی،ریسکیو1122 کے جوانوں نے بروقت کاروائی کرتے ہوئے اگ پر کامیابی سے قابو پا لیا،اس اپریشن میں 2 ایمبولینسز ، 3 فائر ٹرک اور 20 ریسکیورز نے حصہ لیا۔
1,251 total views, no views today
Comments



