سوات(سوات نیوز) ڈیپٹی ڈایریکٹر اسد قاسم کے ہدایت پر ایڈیشنل اسسٹنٹ ڈائریکٹر شکیل احمد خان کی سربراہی میں فوڈ سیفٹی افسران شہاب خان اور فرمان علی نے ملاوٹ مافیا کی خلاف تھانہ بنڑ کی حدود میں کاروائی کی جس میں ایک گاڑی سے بھاری مقدار میں جعلی شہد پکڑا گیا۔ ملزم کو موقع پر گرفتار کرکے حوالہ پولیس کیا گیا۔
جبکہ دوسری کاروائی رحیم آباد بائی پاس روڈ پر کی گئ جہاں مختلف دوکانوں سے ذایدلمیعاد خوراکی اشیاء ضبط کرلی گئی۔
ڈپٹی ڈایریکٹر اسد قاسم کے مطابق ملاوٹ مافیا کے خلاف خصوصی ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں جو روزانہ کی بنیاد پر سوات کے تمام تحصيلوں میں کاروائیاں کرےگی تاکہ عوام کو صاف اور معیاری خوراک کی فراہمی یقینی بنائی جاسکے۔ یاد رہے کہ فوڈ اتھارٹی سوات کی ٹیم کرونا سے صحت یاب ہوکر دو ہفتوں کے قرنطینہ کے بعد منفی ٹیسٹ آنے سے دوبارہ کاروائیاں شروع کردی ہیں ۔۔۔۔
1,037 total views, 2 views today