کراچی: پاکستان کرکٹ ٹیم کے آل راونڈر شاہد آفریدی کا کہنا ہے فیصلہ کرچکا ہوں یہ میرا آخری ورلڈکپ ہے لیکن میری خواہش ہے کہ ورلڈ کپ جیتنے میں اپنا کردار ادا کرسکوں۔
مایہ ناز پاکستانی آل راؤنڈر شاہد آفریدی کا کہنا ہے کہ قومی کرکٹ ٹیم کے پاس ورلڈ کپ 2015 میں غلطی کی کوئی گنجائش نہیں ہے، ٹیم مینجمنٹ کومعلوم ہےکہ کہاں بہتری کے لئے کام کرناہے لیکن کھلاڑیوں کو فیلڈنگ میں بہتری اور پارٹنرشپ مضبوط کرنے پر سخت محنت کرناہوگی۔ ان کا کہنا تھا کہ یہ میرا آخری ورلڈکپ ہے لیکن میری خواہش ہے کہ ورلڈ کپ جیتنے میں اپنا کردار ادا کرسکوں۔
بوم بوم آفریدی کا کہنا تھا کہ ورلڈ کپ میں انڈیا اور پاکستان کا مقابلہ دوسری ٹیموں کی سمت کا تعین کرے گا جب کہ بھارت سے مقابلہ آسان نہیں ہوگا، مہندرا سنگھ دھونی کی ریٹائرمنٹ کے حوالے سے ان کا کہنا تھا کہ دھونی بڑے کھلاڑی ہیں اورانہوں نے انڈیا کے لئے بہت ساری کامیابیاں حاصل کی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ورلڈ کپ 2015 کے لئے جنوبی افریقا، آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ کی ٹیمیں فیورٹ ہیں۔
806 total views, no views today


