سوات (سوات نیوز)سوات پولیس کی بروقت کاروائی، دوہرے قتل میں ملوث6ملزمان آلہ قتل سمیت گرفتارتفصیلات کے مطابقگزشتہ روز لنک روڈ دکوڑک ملالے یونیورسٹی کے قریب دو فریقین کے درمیان معمولی تکرار کے باعث فائرنگ ہوا، فائرنگ کے نتیجے میں نہار اللہ اور فرمان اللہ ولد محمد شیر علی خان سکنہ دکوڑک ملالے جاں بحق ہوئے جبکہ ملزمان جائے وقوعہ سے فرار ہوئے تھے، واقع کا نوٹس لیتے ہوئے ضلعی پولیس سربراہ قاسم علی خا ن نے ایس ڈی پی اُو خوازہ خیلہ حبیب اللہ خان کو ملزمان جلد از جلد گرفتار کرنے کا ٹاسک دیا، ایس ڈی پی اُو خوازہ خیلہ نے ایس ایچ اُو چارباغ آیازخان اور پولیس پر مشتمل ایک ٹیم تشکیل دی جس نے چند گھنٹوں بعد وقوعہ میں ملوث 6 ملزمان اکرام اللہ ولد احمد، احسان اللہ ولد احمد، رحیم خان ولد احمد عطاء اللہ ولد احمد، مجیب اللہ ولد ولد احمد، احمد ولد شمشی خان سکنہ محلہ چنگڑھ آبادملالے دکوڑک کو آلہ قتل 3عدد پستول سمیت گرفتار کرکے ملزمان کے خلاف مقدمہ علت 825 جرم 302,324,147,148,149تھانہ چارباغ درج رجسٹرڈ کیا، مزید تفتیش جاری ہے۔
1,323 total views, no views today



