سوات (سوات نیوز)ڈیڈیک کمیٹی کے چیئرمین فضل حکیم خان کا حاجی بابا روڈ پر تعمیراتی کام پر چھاپہ، غیر معیاری میٹریل کے استعمال کا سختی سے نوٹس، تمام کام دوبارہ کرنے کا حکم تعمیراتی کام پر کسی قسم کا سمجھوتہ نہیں کیا جائیگا ناقص میٹریل استعمال کرنے والوں کے بل بند کرنے کی ہدایت گزشتہ روز ڈیڈیک کمیٹی کے چیئرمین فضل حکیم خان نے حاجی بابا روڈ پر ہونے والے تعمیراتی کا م پر چھاپہ مارا اس موقع پر انہوں نے تعمیراتی کام میں ناقص میٹریل کے استعمال کا سختی سے نوٹس لیتے ہوئے ایس ڈی او ہائی وے سے رابطہ کیا اور ان سے متعلقہ ٹھیکیدار کے بل روکنے اور کام دوبارہ کرنے کی ہدایت کی اس موقع پر انہوں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ضلع بھر میں تعمیراتی کاموں میں ناقص میٹریل کا استعمال کسی بھی صورت برداشت نہیں کی جائیگی اور جہاں ناقص میٹریل استعمال ہو اس کے ٹھیکیدار کے خلاف سخت کاروائی کی جائیں کیونکہ یہ عوام کا پیسہ ہے اور عوام کے پیسے میں خرد برد یا کرپشن کسی بھی صورت برداشت نہیں کی جائیگی انہوں نے تمام ٹھیکیداروں پر واضح کیا کہ وہ تعمیراتی کاموں میں معیاری میٹریل کا استعمال کریں اور شکایت پر انکو بلیک لسٹ کیا جائیگا۔
1,382 total views, 2 views today