سوات(سوات نیوز)ضلعی پولیس آفیسر سوات قاسم علی خان کے خصوصی احکامات پر معاشرے کے اندر سرایت کرنے والے موت کے سوداگروں کے خلاف بڑے پیمانے پر ضلع بھر میں جاری کریک ڈاؤن کے دوران ایس ایچ اُومٹہ عزیز خان اور ان کی ٹیم نے کاروائی کرتے ہوئے منشیات فروش ہدایت اللہ عرف کراچی ولد صاحب زادہ سکنہ خریڑی کے قبضہ سے 500گرام چرس برآمد کرکے ملزم کیخلاف بمقدمہ علت687،جرم 9CKPCNSA میں ایف آئی آر درج کرکے مزید تفتیش شروع کی اسی طرح ایس ایچ اُو چارباغ آیاز خان اور اُن کی ٹیم نے کاروائی کرتے ہوئے منشیات فروش تاسیر ولد صنوبر خان ساکن میاکوٹو چارباغ کے قبضہ سے 159گرام چرس برآمد کی ملزم کے خلاف جرم9CKPCNSAدرج کرکے پابند سلاسل کر دیا ایس ایچ اُو رحیم آباد گل شید خان نے دوران سرچ کاروائی کرتے ہوئے ملزم آمان اللہ ولد اختر زادہ سکنہ اولندر شانگلہ کے قبضے سے پاکستانی جعلی کرنسی 43 ہزار روپے برآمد کرکے ملزم کے خلاف مقدمہ علت 586جرم 489cتھانہ رحیم آباد رجسٹرڈ کیا ایس ایچ اُو بنڑ زاہد اللہ خان اور اُن کے ٹیم نے منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈاؤن کرتے ہوئے ملزم محمد سلیمان ولد محمد رحمان سکنہ بنڑ کے قبضہ سے 518گرام چرس جبکہ ملزم گل محمد ولد محمد رحمان سکنہ نویکلے کے قبضے سے 303گرام ہیروئن برآمد کرکے جس کے خلاف جرم 9CKPCNSAتھانہ بنڑ درج کیا ایس ایچ اُو کالام اکبر حسین اور اُن کی ٹیم نے کاروائی کرتے ہوئے دوران سرچ ملزم محمد عمران ولد محمد جان سکنہ برہ جبہ گبرال کے قبضہ سے ۲ عدد کلاشنکوف بمعہ 40عدد کارتوس برآمد کرکے ملزم کے خلاف جرم 15AAتھانہ کالام رجسٹرڈ کیا جبکہ ملزم احسان گل ولد نوشیر سکنہ مٹلتان کے قبضہ سے 220گرام چرس اور ملزم تا ج ملوک ولد باز محمد خان سکنہ مٹلتان کے قبضہ سے 582گرام چرس برآمد کرکے جن کے خلاف جرم 9CKPCNSAتھانہ کالام رجسٹرڈ کیا ایس ایچ اُو تھانہ شموزئی شہنشاہ خان نے دوران گشت مجر م اشتہاری فقیر تاج ولد میر شاد بیگ ساکن مسجد جنازگاہ گھڑی دولت زئی ڈاکخانہ گھڑی کپورہ تحصیل مردان جو مقدمہ علت 84مورخہ05-02-2020جرم 302,324-34تھانہ گھڑی کپورہ ضلع مردان APOنمبر341حسب ضابطہ گرفتار کیا ایس ایچ اُو منگلور بخت اللہ خان نے اپنے ٹیم کے ہمراہ کاروائی کرتے ہوئے ملزم عصمت علی ولد خان زادہ سکنہ دنگرام کے قبضے 190گرام چرس برآمد کرکے ملزم کے خلاف مقدمہ علت 516جرم 9CKPCNSA رجسٹرڈ کی ضلعی پولیس آفیسرقاسم علی خان نے پولیس ٹیم کی کارکردگی کو بہترین پروفیشنل پولیسنگ قرار دیتے ہوئے کہا کہ نوجوان نسل کو منشیات کے دھویں سے پاک صاف ماحول فرام کرنے کے لئے اپنی پورے و سائل برو کار لائینگے۔
748 total views, 2 views today