سوات(سوات نیوز)چیئرمین ڈیڈیک سوات فضل حکیم خان یوسفزئی سے گورنمنٹ دارالعلوم سیدو شریف کے علماء کرام کے وفد نے ملاقات کی وفد میں مولانا اکبرعلی شاکر،مولانا نزیر احمد،مولانا محمداسماعیل،مولاناظہور اللہ،مولانافیض الحق،مولاناعبداللہ شامل تھے ملاقات میں گورنمنٹ دارالعلوم کو درپیش مسائل اور فلاح و بہبودکے حوالے سے تفصیلی گفتگو ہوئی اور ضروری فیصلے کئے گئے فضل حکیم خان یوسفزئی نے کہا کہ علماء کرام کی عزت کرنا ہمارا دینی فریضہ ہے ہمارا دین اسلام علماء کے بارے میں انہیں احترام کا سبق دیتا ہے انہوں نے کہا کہ گورنمنٹ دارالعلوم کے فلاح و بہبود کے لئے جتنے بھی فیصلے کرینگے ان میں دارالعلوم کے علماء کرام کی مشاورت لازمی ہوگی جبکہ دین اسلام میں مشاورت کو خاص اہمیت دی گئی ہے اسلئے تمام فیصلے علماء کرام کے مشاورت سے ہونگے انہوں نے علماء کرام کو یقین دلایا کہ جہاں پر بھی ضرورت ہو ہم حاضر ہیں فضل حکیم خان نے علماء کرام کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ علمائے کرام کا معاشرے میں ایک مقدس مقام ہیں مشکل گھڑی میں علماء کرام مثبت کردار ادا کررہے ہیں اور سوات کے علماء کرام حکومت کے ساتھ بھرپور تعاون کررہے ہے انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت کورونا وائرس کی روک تھام کے لئے عملی اقدامات کررہی ہے انہوں نے کہا کہ ہمیں مزید اسطرح کا مشترکہ طور پر یہ آگاہی اور کردار عوام تک پہنچانا چاہئے تاکہ عوام احتیاطی تدابیر پر عمل درآمد یقینی بنائیں اور حکومت کے ساتھ تعاون کریں اجلاس کے اختتام میں علماء کرام نے امن و سلامتی، ملک کی ترقی و خوشحالی اور امت مسلمہ کی سلامتی و اسلام کی سربلندی کیلئے دعا کی گئی۔
999 total views, 2 views today