مینگورہ، سال 2014گزر گیا لیکن سوات کیلئے کسی قسم کا کوئی میگاپراجیکٹ حکمران نہ لاسکے ، گزشتہ کئی سالوں سے خراب سڑکو ں کی تعمیر کی امیدیں کی گئی ۔ اعلانات بھی ہوئے لیکن سڑکیں تعمیر نہ ہوسکے ، تبدیلی کی دعویداری کے باوجود بنیادی سہولیات کیلئے سوات کے شہری ترستے رہے مرکزی حکومت سمیت صوبائی حکومت بھی 1سال سوات پر توجہ نہ دے سکی ۔ ہسپتالوں کی ابتر حالت بھی بڑا مسئلہ رہا لیکن حکمران اس پر بھی توجہ نہ دے سکے ۔ بجلی وگیس لوڈشیڈنگ کم ہونے کے بجائے بڑھ گئی ۔ بلدیاتی سہولیات سے بھی عوام محروم رہے ۔ شہر میں پانی تک دستیاب نہ رہا ۔ سہولیات کیلئے ترسنے والے سوات کے عوام اب 2015سے امیدیں وابستہ کئے ہوئے ہیں اللہ کریں کہ حکمران 1سال کے آغاز سہولیات کی فراہمی سمیت ترقیاتی کام کے جال بچھائیں ۔
548 total views, 2 views today