اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) وفاقی حکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی پر غور شروع کر دیا ہے۔ ذرائع کے مطابق پٹرولیم مصنوعات پر لیوی کی قیمت میں 10 روپے فی لٹر کمی کا امکان ہے۔ ایک نجی ٹی وی چینل کی رپورٹ کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے قیمتوںمیں کمی کا حکم دے دیا ہے۔ گزشتہ دنوں وفاقی حکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں ریکارڈ 25 روپے 58 پیسے تک بڑھا دی تھیں۔ جس کے بعد فی لیٹر پٹرول کی قیمت سو روپے سے تجاوز کر گئی، اس کے علاوہ ڈیزل، مٹی کے تیل کی قیمتوں میں بھی اضافہ کیا گیا تھا۔
908 total views, 2 views today
Comments