سوات (سوات نیوز)مینا بازار بریکوٹ میں واجد علی ولد محمد حسین سکنہ پنجیگرام تندوڈاگ جو مینا بازار بریکوٹ میں کپڑے کا کاروبار کر رہا تھا، گزشتہ روز مسماۃ (ن) زوجہ سجاد سکنہ نویکلے نے اُن کے دُکان واقع مینا بازار بریکوٹ میں پستول سے فائرنگ کرکے قتل کیا اور جائے وقوعہ سے فرار ہونے کی کوشش کر رہی تھی کہ تھانہ غالیگے پولیس کا جوان جو کہ بریکوٹ مینا بازار میں ڈیوٹی پر معمور تھا نے اپنی جان کی پرواہ کئے بغیر ملزمہ مسماۃ (ن) کو وقوعہ کے فوراً بعد آلہ قتل سمیت گرفتار کر لیا ملزمہ کے خلاف جرم 302تھانہ غالیگے رجسٹرڈ کیا وجہ عناد سابقہ دوستی و آشنائی تھی ضلعی پولیس سربراہ قاسم علی خان نے بروقت ملزمہ گرفتار کرنے پر کانسٹیبل شاہد کو نقد انعام اور توصیفی سند سے نوازا۔
982 total views, 2 views today
Comments