لاہور: (ان لائن ) مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز نے کہا ہے کہ جج ارشد ملک کی برطرفی کا فیصلہ بے شک سچ کی فتح اور جھوٹ کی شکست ہے۔ عدالتی فیصلے نے نواز شریف پر ہی نہیں، عدل و انصاف کے دامن پر لگا بڑا داغ بھی دھو دیا ہے۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جج ارشد ملک کی برطرفی کا خیر مقدم کرتے ہوئے مریم نواز نے کہا کہ اللہ تعالیٰ بےگناہ اور بہادر لوگوں کو تنہا نہیں چھوڑتا۔ شریک حیات کو بسترمرگ پر چھوڑ کر قانون کے سامنے سر جھکا دینے کیلئے نواز شریف کا جگر اور حوصلہ چاہیے۔
1,006 total views, 2 views today
Comments