سوات(سھیل باچا)سیاحوں کی مسلسل امد کے بعد ضلع انتظامیہ نے لنڈاکے چیک پوسٹ دوبارہ سخت کردیا ہے، سیاحوں کی گاڑیوں کی واپسی چیک پوسٹ سے دوبارہ شروع کردیا گیا ہے ۔
مقامی لوگوں اور سیاحوں کے مطابق اج جمعہ کے روز لنڈاکے چیک پوسٹ پر گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگ گئی تھی ، معلومات کے مطابق پولیس نے سوات میں صرف ان گاڑیوں کو انے دیا جس میں مقامی لوگ تھے یا جن گاڑیوں کے نمبر سوات کے تھے، جبکہ سیاحوں کو لنڈاکے چیک پوسٹ سے واپس کیا گیا، ذرائع کے مطابق سیاحت کھولنے کے احکامات نہ ملنے کے بعد یہ فیصلہ کیا گیا ہے ۔
انتظامیہ نے سیاحوں سے اپیل کی ہے کہ کورونا وائرس کی وجہ وہ سوات نہ ائے ۔
865 total views, 2 views today
Comments